سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کاکام شروع ، ہر متاثرہ فرد کو ریلیف دینگے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

15 ستمبر ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ،خبر نگار) وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیاہے۔وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ ہر متاثرہ فرد کو ریلیف دینگے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کئے-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق دن کو سیت پورکے دورے کرنے کے بعد رات کو دوبارہ علی پورپہنچ گئے - وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل جاری ہے- مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ کی بہن،بیٹی اور ماں آپ کے نقصان کو انشااللہ پورا کریں گی -سیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی پہنچ رہا ہے۔علی پور پورا ڈوب گیا ہے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ۔سیلاب متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی سیلاب میں نواز شریف خود پہنچے تھے اور آج اُن کی بیٹی نے آپ کو بھیجاہے ۔خواجہ سلمان رفیق اور سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور صہیب بھرتھ نے علی پور میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا-خواجہ سلمان رفیق اور سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور صہیب بھرتھ نے کھانا، خشک راشن، ٹینٹ اور میڈیکل فیسلٹی اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا جائزہ لیا۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جہانیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے،انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا-