دوحہ، ابوظہبی،کویت سٹی (آئی این پی )سعودی عرب کے بعد قطر ،کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہدا کے خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔ قطری وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مسترد کرتے ہیں خواہ اس کیلئے کوئی بھی جواز پیش کیا جائے۔ کویت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیانات میں حملوں کی شدید مذمت متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔قبل ازیں سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں متاثرہ خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...