اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں جے-10سی لڑاکا طیارے تیار کیے جاتے ہیں۔ آصف زرداری کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ، حکام کی بریفنگ ، چینگڈو سے میانیانگ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا سفر کیا، اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کمپلیکس پہنچے اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔آصف زرداری کمپلیکس کا دورہ کرنیوالے پہلے غیر ملکی سربراہ ، حکام کی بریفنگ ، چینگڈو سے میانیانگ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا سفر کیا ، صدر زرداری کو جے-10، جے ایف-17اور جے-20اسٹیلتھ فائٹرز کے ساتھ ساتھ ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے بھی ملاقاتیں کیں،صدر نے اس موقع پر کہا کہ جے-10اور جے ایف-17نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا اور مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی نمایاں رہی ہے، انہوں نے اے وی آئی سی کو چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔ وہ اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں، صدر کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
اسلام آباد پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم محمد شہباز شریف...
اسلام آباد رجسٹرار سپریم کورٹ نے دفتری اوقات میں ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ،اسسٹنٹ رجسٹرار...
کراچی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ناندرے برگر اوراوپنر ڈی کاک نے پاکستان کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔ جنوبی افریقا نے...
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکیج، جس پر ووٹنگ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم اُن کے...
اسلام آباد آئین کی ستائیسویں ترمیم کے مسودے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنے کے لئے جمعرات کو...
میامی ۔امریکا امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کے نو منتخب میئرزہران ممدانی سےتعاون اور معاونت...