اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)اضافی گیس، پاکستان LNG کارگو مؤخر کرنے کی ٹھوس تجویز قطر کو پیش کریگا، نظرثانی منصوبہ کے تحت پاکستان نے قطر سے سالانہ 80 ایل این جی کارگو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان سے ایک ٹھوس تجویز پیش کرنے کو کہا ہے، یا تو 2030 کے بعد ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کی ترسیل کو مؤخر کیا جائے یا پھر دوحہ کو نیٹ پروسیڈز ڈیفرینشل کی شق کے تحت اپنی کچھ ٹرم کارگو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو گھریلو استعمال میں تیزی سے کمی کی وجہ سے گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) پہلے ہی فروری 2025 سے ہر ماہ ایک ٹرم کارگو—جو اطالوی توانائی کمپنی ای این آئی سے درآمد کیا جاتا ہے—کو کم طلب کی وجہ سے بین الاقوامی اسپاٹ مارکیٹ میں منتقل کر رہا ہے۔
اسلام آباد پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم محمد شہباز شریف...
اسلام آباد رجسٹرار سپریم کورٹ نے دفتری اوقات میں ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ،اسسٹنٹ رجسٹرار...
کراچی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ناندرے برگر اوراوپنر ڈی کاک نے پاکستان کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔ جنوبی افریقا نے...
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکیج، جس پر ووٹنگ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم اُن کے...
اسلام آباد آئین کی ستائیسویں ترمیم کے مسودے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنے کے لئے جمعرات کو...
میامی ۔امریکا امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کے نو منتخب میئرزہران ممدانی سےتعاون اور معاونت...