اسلام آباد(شکیل انجم)عمران کے فوج مخالف بیانات،سوشل میڈیا اکائونٹ کی چھان بین، سائبر کرائم ایجنسی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ NCCIA کی تفتیشی ٹیم شام 4بجے پہنچی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 45 منٹ تک ملاقات کی، عمران خان نے جواب دینے سے انکارکیا اور کہا کہ اگر سوالات تحریری طور پر دئیے جائیں تو تعاون کروں گا، تحقیقات کا مقصد یہ جاننا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پاکستان سے چلایا جا رہا ہے یا بیرونِ ملک سے، تاکہ متنازع مواد پوسٹ کرنیوالے فرد یا گروہ کی نشاندہی کی جا سکے ۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے انتظامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، یہ اقدام منگل کو شائع ہونے والی تنقیدی پوسٹس کے بعد کیا گیا۔NCCIA کی تین رکنی ٹیم جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھےمنگل کی سہ پہر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچی تاکہ سابق وزیرِاعظم سے ان کے آفیشل "ایکس" اکاؤنٹ کے بارے میں سوالات کر سکے۔ تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب خان کے اکاؤنٹ سے تین ٹوئٹس شائع ہوئیں جن میں حکومت اور مقتدر حلقوں پر سخت تنقید کی گئی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق NCCIA ٹیم تقریباً شام 4 بجے پہنچی اور عمران خان کے ساتھ 45 منٹ تک ملاقات کی۔ تاہم ملاقات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی کیونکہ ٹیم کو ان کے سوالات کے جواب نہیں مل سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکام کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ صرف اس صورت میں تعاون کریں گے اگر ان کو سوالات تحریری طور پر دئیے جائیں۔ NCCIA کی ٹیم بغیر کوئی معلومات حاصل کیے واپس روانہ ہوگئی۔ایجنسی کی تحقیقات کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پاکستان کے اندر کسی خفیہ مقام سے چلایا جا رہا ہے یا بیرونِ ملک سے، تاکہ اس فرد یا گروہ کی نشاندہی کی جا سکے جو اکاؤنٹ کو چلا رہا ہے اور متنازع مواد پوسٹ کر رہا ہے۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...