دبئی(عبدالماجدبھٹی) ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے میچوں میں ریفری نہیں ہونگے،گرین شرٹ امارات کیخلاف میچ کھیلے گی ، جبکہ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے ، فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ، پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس منسوخ ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالی فائی کرنے کے لئے تیسرا میچ آج بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امارات کے خلاف میچ کھیلے گا اور تنازع خوش اسلوبی سے حل ہونے کے قریب ہے۔پی سی بی نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستانی ٹیم میچ کھیلے گی یا نہیں؟پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میرکا کہنا ہے کہ ہم نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا،اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ میں شرکت کرے گا اور اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے میچوں میں میچ ریفری نہیں ہوں گے۔ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو تعینات کیا جائے گا۔منگل کوپی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اسلام آباد میں اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بعد پی سی بی حکام سے میٹنگ کی۔تاہم پاکستان میچ کھیلے گی یا ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگی اس بارے میں خاموشی ہے۔تاہم ایک راستہ یہ نکالا جاسکتا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچوں سے ہٹایا جائے ۔محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں ،نے دستبرداری کے بعد کی صورتحال جاننے کے لئے قانونی آپشن کا بھی جائزہ لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں تین گھنٹے پریکٹس کی۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...