اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی، ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے، صدر مملکت نے شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت نےچیئرمین چیری کو الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ بلاول بھٹو سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات اس موقع پر انہیں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر زرداری کی شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکتکی۔ ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافہدوسرا ایم او یو شینونگ کالج، کسانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کیلئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹتیسرا ایم او یو ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دیناشامل تھا۔ اس موقع پرصوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی تھے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو چیری آٹوز کی عالمی کامیابیوں اور ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔صدر مملکت نے تفصیلی بریفنگ پر ین تونگیو کا شکریہ ادا کیا اور چیری آٹو کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ صدر مملکت نے چیئرمین چیری ہولڈنگ کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان الیکٹرک بسوں اور پرزوں کی مقامی پیداوار کے لیے پالیسی معاونت فراہم کریگی۔ صدر مملکت نے چیری کو الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ، معدنیات اور توانائی ذخیرہ کرنے کے حل میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ ین تونگیو نے صدر مملکت اور ان کے وفد کو چیری آٹو کے عالمی آپریشنز، تکنیکی جدت کے لیے اس کی وابستگی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اس کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیںپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...