لاہور ( جنرل روپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اوزون ہماری ماحولیا ت کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطر ات ہیں۔موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ پہلی بار پنجاب کے لئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔”پلانٹ فار پاکستان“مہم کے ذریعے شجرکاری کرکے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔اوزون پرو ٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنا نے میں ہاتھ بٹائیں۔پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے،سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔دریں اثنا پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ باہمی ملاقات میں ویٹ پالیسی پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے بعد اگلے سال کے لئے گندم کے سٹریٹجک ذخائر بہتر کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ سٹریٹجی اور روڈ میپ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نے پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...