اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان اورامریکہ کےدرمیان حالیہ تجارتی ڈیل کےبعد اعدادوشمار سامنےآگئے۔اگست2025 میں سالانہ بنیادوں پرپاک امریکہ دوطرفہ تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق گذشتہ ماہ امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکمی ہوئی۔اگست2025 میں سالانہ بنیادوں پرپاکستان کی امریکہ سےدرآمدات 3فیصد کم ہوئیں۔ پاکستان اورامریکہ کےدرمیان اگست 2025میں دوطرفہ تجارت 61کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہی۔ دونوں ممالک کےدرمیان اگست 2024میں دوطرفہ تجارت69 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تھی۔گذشتہ ماہ پاکستان کی امریکہ کے لیےبرآمدات50کروڑ10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ اگست2024میں پاکستان کی امریکہ کے لیےبرآمدات کاحجم 57کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا۔ گذشتہ ماہ پاکستان کی امریکہ سے درآمدات11کروڑ50 لاکھ ڈالرز ریکارڈکی گئیں۔ اگست2024 میں پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات11کروڑ80 لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں امریکہ کےلیےپاکستانی برآمدات 9فیصد بڑھیں۔ اسی مدت میں پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات میں37 فیصدکا اضافہ ہوا۔ جولائی،اگست 2025 میں امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات ایک ارب 6 کروڑ10لاکھ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں امریکہ کےلیےپاکستانی برآمدات97 کروڑ70لاکھ ڈالرز تھیں۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...