کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ ،مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کو تقریباً دو ٹریلین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی، جسے انہوں نے”پروٹیکشن منی“قرار دیا، جیسا کہ مافیا کو دی جاتی ہے،سابق سفیر، ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وہ دوحہ ڈیکلریشن سے ہرگز مطمئن نہیں ہیں،جب مسلم دنیا کے پاس بے پناہ مالی وسائل، تیل، اور اسلحہ موجود ہے تو اس کا استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا؟،اٹلی سے پیٹرن سیو غزہ، مشتاق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کی موجودہ شکل محض ایک فریب ہے،دو ریاستی حل قائداعظم محمد علی جناح کی فلسطین پالیسی سے انحراف ہے، کیونکہ بانی پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کی غیر مشروط حمایت کی۔چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ ،مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے، جس سے ایک نادر موقع ضائع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر حملہ کر کے ایک”ریڈ لائن“ عبور کی ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے لبنان، یمن اور ایران پر مسلسل جارحانہ کارروائیاں جاری رہی ہیں۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...