اسلام آباد ( اسرار خان ) پاکستان کےلارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے جولائی 2025 میں سال بہ سال 8.99 فیصد کی شرح نمو دکھائی ہے ۔ اس سےصنعت کی جانب سے بھرپور احیا کا اشارہ مل رہا ہے جو کہ کمزور طلب اور زیادہ لاگت کی وجہ سےخبراب صورتحال کا شکار تھیں۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جون سے 2.6 فیصد پیداوار بڑھی ہےجو کہ آٹو موبائیلز، پٹرولیم مصنوعات، سیمنٹ اور غذا کے سیکٹر مین ہونے والی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ہے۔ تاہم مشروبات، لکڑی کی مصنوعات، کیمیکل، لوہا اور فولاد کی اشیا اور دھات سازی و مشینری و آلات بنانے کی صنعت میں مسلسل تنزلی برقرار ہے۔ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ( ایل ایس ایم ) کا شعبہ ملک کی تقریباً 68 فیصد مجموعی مینوفیکچرنگ کا ذم ہ دار ہے اور ملک کے جی ڈی پی میں اس کا حصہ 8 فیصد ہے ۔ اسے گرتی ہوئی داخلی طلب اور بڑھتی ہوئی قرض کی لاگت اور غیر متسلسل توانائی پالسییوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے چیلنز کا سامنا ہے۔ پاکستان بیورو آ ف شماریا ت کےمطابق صنعتی بحالی کا راستہ اب بھی خاصا ناہموار ہے۔ سب سے زیادہ نشانہ بننے والے شعبے مشینری اور آلات کے شعبے تھے جو سالانہ بنیادوں پر 22.77 فیصد منفی نمو کا شکار ہوئے تھےان کے بعد مشروبات کا سیکٹر تھا جس کی گروتھ 6.2 فیصد ہوئی، لوہے اور فولاد میں 3.7 فیصد منفی ترقی ہوئی، دھات سازی میں منفی 3.55 فیصد، کیمیائی اشیا میں منفی 2.6 فیصد ، کھاد مین منفی 1.6 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات مین منفی 2.2 فیصد کی شرح نمو ایک سال کے عرصے کے دوران سکڑی۔دوسری جانب آٹو موبائیل پروڈکشن 57.8 فیصد سال بہ سال بڑھی، فرنیچر 86.8 فیصد بڑھا، ٹرا نسپورٹ کا دیگر سامانا 45.8 فیصد فٹبال 33.7 فیصد سیمنٹ کی پیداوار 18.75 فیصد بڑھی۔ غذائی پیداوار 6.6 فیصد بڑھی، تیار شدہ ملبوسات کی پیداوار 24.8 فیصد، کاغذ اور بورڈ 15 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات 13.2 فیصد ، ربر کی مصنوعات 17.3 فیصد، غیر دھاتی معدنی پیداوار 16.5 فیصد بڑھی۔لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کا سب سے بڑا جز ٹیکسٹا ئل ہے لیکن اس کی پیداوار تقریباً ایک سی رہی۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...