قطر کا کھربوں ڈالر کا دفاعی اور جنگی نظام موجود،سب کہاں گیا، تجزیہ کار

17 ستمبر ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ اسرائیل کہتا ہے حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھیں گے چاہے وہ کہیں بھی ہوں ایسی صورتحال میں عرب اسلامی ممال کو کیا حکمت عملی تیار کرنی چاہیے؟ جواب میں سلیم صافی، ارشاد بھٹی، ریما عمر اور عمر چیمہ نے کہا کہ قطر کا کھربوں ڈالر کا دفاعی اور جنگی نظام موجود ہے سب کہاں گیا، قطر کے پاس فضائی اور ہوائی حملے روکنے کے لیے انیس ارب ڈالر کے کئی ایئر ڈیفنس سسٹم موجود تھے امریکا ، ناروے ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سے بیلسٹک میزائل سسٹم لیا گیا تھاوہ کہاں گیا ۔قطر کی فضائیہ میں چھتیس رافل طیارے موجود ہیں تینتیس امریکی F-15 ہیں فرانسیسی میراج اور جدید جنگی جہاز موجود ہیں، کھربوں ڈالر کا دفاعی اور جنگی نظام موجود ہے سب کہاں گیا، نیٹو جیسا کوئی اتحاد اسلامی دنیا میں دکھائی نہیں دیتا اور اس بات سے مایوسی ہوتی ہے کہ اسرائیل کو براہِ راست متاثر کرنے والا کوئی ٹھوس اقدام سامنے نہیں آیا۔ گلف اسٹیٹ پر حملہ اسلامی ممالک نے دراصل اپنے ہی اوپر حملے کے مترادف سمجھا ہے البتہ گلف ممالک کی مشترکہ فورس کو فعال کرنے کی بات کی گئی ہے اور اگر مستقبل میں ایسا ہوا تو اس کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔