وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج اوچ شریف کا دورہ کریں گی

17 ستمبر ، 2025

اوچ شریف (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج اوچ شریف آئیں گی اور سیلاب سے متعلق بریفنگ کے علاوہ خیموں میں متاثرین سے بھی ملیں گی ۔ اس سلسلے میں گزشتہ شام کمشنر بہاول پور مسرت جبیں ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق سمیت تحصیل افسران نے اوچ شریف کا ہنگامی وزٹ کیا اور متاثرین کو خیموں کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ ضلع بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔