اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مربوط انداز میں تیار کیا جائے گا ، دس روز میں سیلابی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ مکمل کیا جائے گا، میڈیا سیلا ب سے ہونے والے نقصانات پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے، بھارت کی جانب سے قدرتی آفت میں بھی سیاست کی گئی ، درست اعداد و شمار جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں سیلاب کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں 2025 کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، چیئرمین این ڈی ایم اے ، سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلابی نقصانات کا حتمی تخمینہ پانی اترنے کے بعد ممکن ہو گا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مربوط انداز میں تیار کیا جائے گا ، دس روز میں سیلابی نقصانات کا ابتدائی تخمینہ مکمل کیا جائے گا، درست اعداد و شمار جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے ، وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور اس سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے قومی منصوبے پر کام جاری ہے۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...