اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ملاقات ‘وزیراعظم نےدوحاپر اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین پامالی قرار دیا ۔علاوہ ازیں شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے مابین ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات ہوئی‘دونوں رہنماؤں نے قطر کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد دوحہ میں بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔امیر قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت کے ساتھ ساتھ اس مشکل وقت میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 12 ستمبر کو دوحہ کے دورے کو سراہا۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...