لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان میں امریکی ناظم الامور(سی ڈی اے) نتالی بیکرنے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کی سیلاب سے بحالی کیلئے جاری کوششوں میں بھرپور مدد کے لئے پرعزم ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتی ہوں جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو ہان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور اور قصور میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ریلیف کمشنرپنجاب نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور نتالی بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور بحالی کی ان کوششوں میں امریکہ کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیاء کی فراہمی کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کو قصور میں، جو دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک ہے، امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی۔ ناظم الامور بیکر نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں زندگیاں بچانے والی بحالی، فوری امداد، اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مسلسل دیکھ بھال شامل ہے، جو ایک بہترین مثال ہے۔ امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے ممبران ، کاروباری حضرات، حکومت، آئی ٹی، تعلیم، آرٹس، ثقافت اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کی۔نتالی بیکر نے پاکستان میں تجارت اور اقتصادی ترقی کے لیے امریکی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں کے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینےکے لیے بہترین امریکی ٹیکنالوجی، اختراعات، اور کاروبار لانا چاہتے ہیں۔اس دورے سے پاکستان کے ساتھ امریکہ کی پائیدار شراکت داری کو تقویت ملی، جو ایک ایسا رشتہ ہے جو دہائیوں پر محیط ہے اورتسلسل کے ساتھ مشترکہ مفادات، اقتصادی مواقع، عوامی روابط اور انسانی امداد کو ترجیح دیتا ہے ۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد...
کراچی سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بڑے ریفارمز کے اقدامات نہیں ہیں۔ صوبوں کو فنڈ دینے کیلئے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
انصار عباسیاسلام آباد .,...: با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
کراچی صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر اپنے ہی ٹیم میں شکوک، سی آئی اے رپورٹ میں خدشات، وزیر خارجہ روبیو، وزیر...