وزارت مذہبی امور کا بنکنگ چینل کی بجائے براہ راست رقم کی وصولی کا نوٹس

17 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نےبنکنگ چینل کی بجائے براہ راست رقم کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔ وزارت مذہبی امور نے حج اپریشن 2026کیلئے 16نجی حج کمپنیوں کو سروس پرو وائیڈر زایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کردی ہے۔یگریمنٹ کی پاسداری کو یقینی بنا یا جا ئے،خلاف ورزی پر کمپنی کو بلیک لسٹ کردیاجا ئے گا،حج کوٹہ بھی واپس لے لیا جا ئے گا یہ وارننگ سیکشن افسر حج آر گنائزرز( HGO) بہادر حسین نے جاری کی ہے۔ وارننگ میں ایگر یمنٹ کی کلازون اے کا حوالہ دیاگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام حجاج کی بکنگ کو ڈیجٹلائز کیا جا ئے گا اور اسے بنکنگ چینل کے ذر یعے ہی کنڈکٹ کیا جا ئے گا۔کلاز سی فائیو میں کہا گیا ہے کہ سروس فراہم کرنے والے حج آ رگنائزرزڈیجٹل بکنگ اور ادائیگیوں کو یقینی بنائیں گے۔ وارننگ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مجاز بنکوں کی بجائے عازمین حج سے براہ راست رقم کی وصولی کی جا رہی ہےجو مالیاتی شفافیت کے میکانزم کو بائی پاس کرنے کے مترداف ہے۔وزارت نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سولہ کمپنیاں ا س ہدایت کی خلا ف ورزی کر رہی ہیں۔ ان کے بنک ڈیپازٹ اکا ئونٹس زیر و ظاہر کر رہے ہیں۔وزارت نے وارننگ دی ہے کہ سروس پراوائیدرز ایگریمنٹ کی پاسداری کو یقینی بنا یا جا ئے ورنہ خلاف ورزی پر کمپنی کو بلیک لسٹ کردیاجا ئے گا اور حج کوٹہ بھی واپس لے لیا جا ئے گا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت نے حج آ رگنائزر ز کو ہدایت کی ہے کہ پہلے وہ ان حجاج کی بکنگ کریں جو پچھلے سال رقم دینے کے با وجود رہ گئے تھے۔اس کے بعد نئےحجاج کی بکنگ کی جا ئے۔