مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15پیسے فی لیٹر کا اضافہ

17 ستمبر ، 2025

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) ہائی اسپیڈ ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئ ہے۔ اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔