اسلام آباد (مہتاب حیدر) تمباکو کی غیر قانونی تجارت، قومی خزانے کو سالانہ 1ارب ڈالر کا نقصان ، فلپ مورس کا پاکستان سے ریٹیل اور ڈسٹری بیوشن سطح پر ہدفی نفاذی اقدامات کا مطالبہ ۔ تمباکو کے شعبے میں غیر قانونی تجارت میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس پس منظر میں فلپ مورس پاکستان نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ریٹیل اور ڈسٹری بیوشن سطح پر ہدفی نفاذی اقدامات کریں تاکہ اس بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر خارجہ امور خرم قمر نے منگل کو صحافیوں کے ایک منتخب گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ریٹیل اور ڈسٹری بیوشن سطح پر ہدفی نفاذی اقدامات کریں تاکہ بڑھتی ہوئی غیر قانونی سگریٹ تجارت پر قابو پایا جا سکے، جو پاکستان کی معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے اور قانونی کاروبار کو کمزور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب غیر قانونی سگریٹ پاکستان کی سگریٹ مارکیٹ کا 57 فیصد سے زیادہ حصہ بن چکے ہیں، جس سے ایک غیر مساوی میدان پیدا ہو گیا ہے جو قانون کی پاسداری کرنے والے مینوفیکچررز کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور صنعت کی ساکھ کو کمزور کرتا ہے۔ خُرم نے اس بات پر زور دیا کہ مؤثر نتائج کے لیے نفاذ کو یکسو اور مربوط انداز میں انجام دینا ضروری ہے۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے سے غیر قانونی مینوفیکچررز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس کے بجائے، وقت کی ضرورت یہ ہے کہ نفاذ کو منتخب علاقوں اور ریٹیلرز تک محدود اور ہدف بنایا جائے۔ خرم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس انداز میں کیے گئے نفاذ سے ان علاقوں سے غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ ہو جائے گا اور اس کا زیادہ اثر نہ صرف ان ریٹیلرز پر پڑے گا جو غیر قانونی سگریٹ بیچتے ہیں بلکہ مینوفیکچررز پر بھی ہوگا۔
کراچی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پرامن احتجاج پر سختی نہیں ہونی چاہئے تاہم...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
لاہور چئیرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، سرمایہ...