ہم کینسر کے مریض وزیراعلٰی سندھ سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ ہماری دوائیں سندھ حکومت سے ملتی تھیں لیکن چار ماہ سے بون میرو کی دوائیں پہلے کووڈکی وجہ سے کم آرہی تھیں پھر جب دوائیں آگئیں تو جناح والوں نے بلایا، دوبارہ رجسٹریشن کی اور کاغذات بھی جمع کروائے ، آخر میں بیت المال کے فارم جمع کروائے اور کافی بار چکر بھی لگوائے، جب دوائی کمپنی والوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت، دوائی کمپنی اور بیت المال کا مسئلہ چل رہا ہے ابھی اور وقت لگے گا، اگر آپ کو پیسے سے دوائی لینی ہے تو ایک لاکھ 20ہزار جمع کروائیں اور کاغذات بھی جمع کروائیں تو دوائی ملتی رہے گی ورنہ جب یہ مسئلہ حل ہوگا تو پہلے کی طرح سول اسپتال سے دوائی ملنا شروع ہو جائے گی۔ ہم سندھ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کینسر کے مریضوں کو دوائی فوراً دلوائیں۔ یہ مریض پورے سندھ اور بلوچستان سے آکر دوائیں لیتے ہیں، دوا بہت مہنگی ہے، جوعام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے۔ حکومت کی ذرا سی توجہ اور عنایت سے لاکھوں لوگوں کی زندگی بچ سکتی ہے۔
کراچی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک احمد نواز نے اعلان کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی میں شہدائے ٹریفک پولیس...
کراچی بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نےپل اور پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کراچی ڈویژن کے...
کراچی بینائی ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل بلائنڈ فٹبال اینڈ جوڈو چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز...
کراچی کے آر ایل ، واپڈا، ایس اے فارم، ڈبلیو ایس ٹی سی نے نیشنل چیلنج کپ فٹ بال میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔...
کراچی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کااسپورٹس کمیشن 14فروی کو قومی گیمز کے شیڈول کو حتمی شکل دے گا، یہ مقابلے...
کراچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت نے سوشل میڈیا پرپر اپنی صحت یابی کی راہ میں ایک اور کامیاب سرجری کے...
کراچیبھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگز اور132رنز سے شکست دے دی۔ناگ پور میں پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ تین دن سے...
دبئی ورلڈانٹر نیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی پہلے سیزن کا فائنل اتوار کو ڈیزرٹ وائیپرز اور گلف جائنٹس کے درمیان دبئی...