اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جسکے باعث بحری جہاز پر آگ لگی اور 24پاکستانیوں سمیت عملے کے 27افراد سوار تھے جنہیں حوثیوں نے یرغمال بنا لیا تھا جنہیں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے رہائی مل گئی۔ اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسی پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27افراد سوار تھے جن میں 24پاکستانی شامل ہیں، جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سیکورٹی اداروں اور سفارتی کوششوں سے عملہ بازیاب ہوگیا اور کیپٹن مختار اکبر سمیت تمام پاکستانی عملہ محفوظ رہا، حوثیوں نے جہاز اور عملے کو بحفاظت رہا کر دیا، جہاز یمنی پانیوں سے باہر آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ خرم آغا، سفیر نوید بخاری اور دیگر اہلکاروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں، وزرات داخلہ، سعودی عرب و عمان میں پاکستانی ٹیموں کا کلیدی کردار ہے۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...