سندھ سولر انرجی پروگرام، اربوں کی بے ضابطگیاں، شفافیت پر سولات اٹھنے لگے

28 ستمبر ، 2025
شہزاد اقبال
کراچی :سندھ سولر انرجی پروگرام میں اربوں کی بے ضابطگیاں، شفافیت ہر سوالات اٹھنے لگےپروگرام نیا پاکستان میں منصوبے میں بے ضابطگیوں، جعلی امہورٹ دستویزات، اور زائد قیمتوں پر خریداری کے متعلق اہم حقائق۔جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سولر انرجی پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں،جعلی دستاویزات بنا کر غلط امپورٹ دکھائی گئی ہے توانکوائَری کرکے معاملہ سامنے لائینگے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے میزبان شہزاد اقبال پیپلزپارٹی کےفلیگ شپ منصوبے سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ٹھیکوں میں شفافیت کو لے کر سنگین سوالات سامنے آگئے۔ورلڈبینک کی28ارب کی فنڈنگ والے منصوبے کے پہلے فیز میں دولاکھ سولرہوم سسٹمز کی تقسیم کامنصوبہ تھا۔ غیرملکی کمپنی نےفی یونٹ سولر کٹ کی لاگت 151ڈالر بتائی مگر امپورٹ ڈاکومینٹس میں اصل قیمت50ڈالرسےکم ہونے کا انکشاف۔ غیرملکی کمپنی نے سولر ڈی سی فین بھی امپورٹ کرنا تھا مگر امیورٹ ڈاکومینٹس میں ردوبدل کرکےپاکستان میں تیار پنکھے تقسیم کیے گئے اور مبینہ جعلی امپورٹ دستاویزات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز بھی claimکیے گئے۔اینکر پرسن شہزاد اقبال اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر سید حسام احمد وارثی پروگرام نیا پاکستان میں پہلی بار سندھ سولر منصوبے میں مبینہ بےضابطگیوں سے جڑے اہم حقائق سامنے لےآئے۔جبکہ پروگرام میں شریک صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اس تحقیقاتی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شو میں دعوی کیا کہ سولر انرجی پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے۔ اور متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا کمپنی کی جانب سے کسٹمز کو دی گئی کمرشل انوائس میں سولر یونٹ کی کم قیمت کا اندراج کیا انڈر انوائسنگ ہے، تو ناصر شاہ نے جواب دیا کہ اگر انڈر انوائسنگ ہوئی ہے تو یہ نجی کمپنی نے کی ہے ۔ پنکھوں کی درآمد سے متعلق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر جعلی دستاویزات بنا کر غلط امپورٹ دکھائی گئی ہے تو سندھ حکومت انکوائَری کرکے معاملہ سامنے لے آئی گی۔واضح رہے کہ سندھ سولر انرجی پراجیکٹ وہ منصوبہ ہے جس کا اعلان بلاول بھٹو زرداری نے اپنی الیکشن مہم میں کیا تھا اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو ملک میں 300یونٹ فری بجلی دیں گے، بلال بھٹو کا وزیراعظم بننے کا خواب تو پورا نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے وہ پورے ملک میں تو 300یونٹ بجلی مفت دینے کے وعدے پر عمل نہیں کرسکے مگر سندھ حکومت نے پچھلے ایک سال سے کراچی سمیت صوبے کے 30اضلاع میں ہزاروں مستحق گھرانوں کو سولر ہوم سسٹمز دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔سندھ حکومت کے منصوبے کے پہلے فیز میں ورلڈ بینک سے قرض لے کر تقریبا دو لاکھ گھروں کو سولر سسٹمز دینے کا دعوی کیا جارہا ہے، مگر مجموعی طور پر 28ارب روپے مالیت کے اس منصوبے کے پہلے فیز میں غیرشفافیت اور تاخیر سمیت دیگر اہم سوالات اور اعتراضات اٹھ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اس منصوبے کو لے کر کئی اہم سوالات اٹھائے گئے تھے۔قائمہ کمیٹی میں اٹھنے والے سوالوں کے بعد جب ہم اس معاملے کی جانچ کرنا شروع کی، اور منصوبے کی باریکیوں کو جاننے کیلیے تحقیق شروع کی تو منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ بےضابطگیوں، ٹھیکوں میں غیرشفافیت اور دستاویزی ریکارڈز میں ردوبدل کے مزید کئی معاملات سامنے آئے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پچھلے سال جولائی میں کم آمدن والے آف گرڈ یا 100یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو سولر ہوم سسٹمز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور ایک مہینے میں دو لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا ہدف رکھا تھا ۔یاد رہے کہ سندھ حکومت سولر انرجی پاور پراجیکٹ کو فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتی ہے۔ اور اس پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل گھرانوں کو سولر ہوم سسٹمز فراہم کیے جارہے ہیں، جس میں ایک سولر پینل، بیٹری، ایک ڈی سی پنکھا، تین ایل ای ڈی بلب اور موبائل فون چارج کرنے کی سہولت شامل ہے۔اہم بات یہ ہے کہ سندھ حکومت نے ایک مکمل سولر ہوم یونٹ کی تخمینی لاگت تقریبا 208ڈالر یعنی تقریبا55ہزار روپے بتائی ہے، اور اس منصوبہ کیلیے سندھ حکومت کو ورلڈبینک کی جانب سے 10کروڑ ڈالرز یعنی تقریبا 28ارب روپے کی فنڈنگ حاصل ہے، اور سندھ حکومت کا دعوی ہے کہ اس منصوبے کی نگرانی خود ورلڈ بینک کررہا ہے، مگر اس کے باوجود منصوبے پر سوالات اور اعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت ایک اجلاس میں سولر سسٹمز کی تقسیم میں غیرشفافیت اور منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر کو لے کر سوالات اٹھائے گئے، جس کے ایک ماہ بعد 23جون کو سندھ حکومت کے انرجی ڈیپارٹمنٹ نے سندھ سولر انرجی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ احمد قاٰضی کو خط لکھ کر سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کے سات افسران کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی، مگر اس انکوائری کا بھی ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ۔پروگرام نیا پاکستان نے بھی معاملے کی تحقیقات کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ قاضی کا موقف جاننے کیلیے رابطہ کیا، مگر انہوں نے سرکاری ملازمت کی وجہ سے معاملے پر آن ریکارڈ تبصرے یا اپنا موقف دینے سے گریز کیا ۔اہم بات یہ ہے کہ سینیٹ کمیٹی میں منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر، این جی اوز کے کردار اور بی آئی ایس پی کے تحت تقسیم کو لے کر تو سوالات اٹھائے گئے ہیں مگر معاملہ صرف منصوبے میں تاخیر یا سولر سسٹمز کی تقسیم میں غیرشفافیت کا نہیں ہے، بلکہ پروگرام نیا پاکستان میں پیش کیے گئے انکشافات اور دستاویزات کے مطابق معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین نظر آتا ہے ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کا دعوی ہے کہ اس منصوبے کے فیز ون کے تحت دو لاکھ سولر ہوم سسٹمز لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے، جس کی فی یونٹ قیمت 151.31ڈالرز ہے، جن میں اگر 56.3ڈالرز کے ٹیکسز شامل کرلیے جائیں تو یہ تقریبا 208ڈالر یعنی 55ہزار روپے فی یونٹ بنتی ہے۔ اور اس منصوبے پر ورلڈ بینک سے قرضہ لیا گیا ہے، جو بالآخر عوام کی جیبوں سے ہی واپس کیا جائے گا۔پروگرام نیا پاکستان کے پاس دستیاب دستاویزی شواہد موجود سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو جو سولر سسٹمز فراہم کررہی ہے۔ اس کی مبینہ طور پر اصل قیمت، 151ڈالر سے بہت کم ہے، یعنی جتنی سولر کٹس کی اصل قیمت ہے اس سے زیادہ ورلڈ بینک سے قرض لینے کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔