لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیاہے- پنجاب میں فلڈ سروے کمپین لانچ کر دی ہے- سروے ٹیم کو اپنی آنکھ،کان،ہاتھ اوربازو قرار دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الحمرا کلچر کمپلیکس میں خصوصی تقریب میں شرکت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سروے پورٹل کا ڈیجیٹل افتتاح کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سروے ٹیموں سے خود حلف لیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب دن رات کام میں مصروف ہے ، تنقید کرنے والے بھی کچھ کر لیں۔صوبائی دارالحکومت میں سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے مہم کے افتتاح پر پی ڈی ایم اے کے رضا کاروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اُن کی ایک ایک پائی کا نقصان پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاقوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، پنجاب کے عوام کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔اُن کا کہنا تھا کہ ستلج، راوی اور چناب کے قریبی علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی، پنجاب میں سیلاب سے 25شہر بُری طرح متاثر ہوئے، پنجاب کے تمام وزرا نے دن رات سیلاب متاثرین کی مدد کی، مریم اورنگزیب نے 18،18گھنٹے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کیا۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...