پشاور(نمائندہ جنگ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت صوبہ میں کسی آپریشن کی اجازت دے گی نہ ہم کسی آپریشن کی حمایت کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیر اعلی کی تقریر کے دوران کارکنوں نے اسٹیج کی طرف جوتے اور بوتلیں پھینکیں ، شورشرابا، نعرے ، خطاب مختصر کرنا پڑا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، مرکزی رہنما اسد قیصر اور شیخ وقاص اکرم نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غلاموں اور کٹھ پتلیوں کی حکومت ہے،عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ، بانی قوم کی خاطر قید ہیں، وہ ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کے اندر اور باہر جو لوگ عمران خان کیساتھ وفادار نہیں، ان کیلئے کرسی اور زمین تنگ کردیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم پر ہفتہ کے رات پشاور موٹر وے چوک رنگ روڈ پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا ، جلسہ میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے پارٹی قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور عموماً آخری خطاب کرتے ہیں تاہم پشاور جلسہ کے دوسرے مرحلے میں مغرب کے بعد انہوں نے پہلی تقریر کی، علی امین گنڈاپور خطاب کیلئے جیسے ہی سٹیج پر آئے تو جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں ان کے خلاف نعرہ بازی شروع کی ، ان کی طرف جوتے اور بوتلیں پھینکیں اور ان کی تقریر کے دوران مسلسل نعرہ بازی جاری رکھی اور کارکنوں نے انتہائی غصہ کا اظہار کیا جس کے باعث وزیر اعلیٰ کو خطاب مختصر کرنا پڑا ،علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی اور ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...