پرفارمنس انڈیکس ؛ کراچی کی پورٹ قاسم دنیا کی ٹاپ 10 ترقی پذیر بندرگاہوں میں شامل

28 ستمبر ، 2025

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے ورلڈ بینک کی جانب سے پورٹ قاسم کو دنیا کے نویں تیزی سے ترقی کرنے والے بندرگاہوں میں شامل کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی حکومت کی مسلسل اصلاحات اور جدیدیت کے عمل کا ثمر ہے۔ورلڈ بینک نے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے اشتراک سے جاری کردہ تازہ ترین کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں پورٹ قاسم کو دنیا کی ٹاپ 20 ترقی پذیر بندرگاہوں میں شامل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2024 کے درمیان پورٹ قاسم کی کارکردگی میں35 اعشاریہ2 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جنید انوار چوہدری نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ "محمد بن قاسم پورٹ کا دنیا کی بہترین ترقی کرنے والی بندرگاہوں میں شامل ہونا قومی فخر کا باعث ہے۔