اسلام آباد ( مہتاب حیدر) جولائی سے ستمبر کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسوں سے حاصل ہونےوالی آمدن کے ہدف میں ممکنہ خلا کے پیش نظر ائی ایم ایف نے عندیہ دیا ہے کہ وہ درآمدی آسائشوں پر سیلاب ٹیکس لگانے کی مخالفت کر سکتا ہے۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ عہدیداران نے پاکستان کے دورے پر آئےہوئے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو بریف کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی سے ستمبر تک ٹیکسوں سے ہونے والی آمدن میں ممکنہ طور پر 100 ارب روپے سے زائد کا خلا آسکتا ہے ۔ پاکستان اور ائی ایم ایف کے ریویو مشن اس وقت دوسرے ریویو کے مکمل ہونے پر اور توسیع شدہ فنڈ کی سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کےلیے مذاکرات کررہے ہیں ۔ ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کےلیے 30.8 کھرب روپے آمدن کا ہدف رکھا تھا ( اگرچہ آئی ایم ایف نے 30 ستمبر کی مدت ختم ہونے تک 30.23 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا) ایف بی آر کو اپنے مطلوبہ ہدف کے حصول میں خلا کا سامنا گزشتہ دو ماہ سے ہے ۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...