کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھار ت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا، انڈیا دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے،پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ ہر سال انڈیا جھوٹ کے انبار لے آتا ہے ، یہ فورم دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے ملک کا کوئی لیکچر سننے کا محتاج نہیں۔ اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے نے اپنے خطاب میں ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے کوجھوٹ قرار دیکر مسترد کردیا۔ بھارتی نمائند نے پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے اور مطلوب افراد کو حوالے کرنے کی ضد اور ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی مفاہمت یا سمجھوتے میں کسی تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔ صائمہ سلیم نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا پاکستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی، پورے خطے میں خفیہ نیٹ ورکس اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اپنے ظلم و جبر کو چھپا نہیں سکتا۔‘ انہوں نے خطاب میں کہا کہ ’پاکستان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں طویل عرصے سے عالمی برادری تسلیم کرتی آئی ہے۔‘ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا لبادہ اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹ کی فیکٹری کے طور پر سامنے آئے، ہر سال انڈیا اس فورم پر اپنے جھوٹ کا انبارلے کر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ فورم ایک جارح، قابض اور دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے ملک کا کوئی لیکچر سننے کا محتاج نہیں۔
اسلام آباد چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں...
ابوظبی ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان دو روزہ امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں...
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...