سعودی پاکستان دفاعی معاہدہ، خلیج کی بدلتی حکمتِ عملی کا اشارہ

28 ستمبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی پاکستان دفاعی معاہدہ، خلیج کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملی کا اشارہ، دفاعی صنعت میں تعاون، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مشترکہ پیداوار اور فوجی تربیت بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد اس پیشرفت کا مقصد خطے میں مزید جارحیت روکنے کا پیغام دینا ہے۔ اٹلانٹک کائونسل میں شائع رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے غیر واضح رویے نے خلیجی ممالک کو احساس دلایا بیرونی طاقت پر مکمل انحصار ممکن نہیں رہا۔ معاہدہ خلیج میں نئی سیکورٹی پرت متعارف کروا رہا ہے، جسے دیگر خلیجی و ایشیائی ممالک بھی اپنا سکتے ہیں۔ معاہدہ خلیج ایشیا تعلقات، خصوصاً سعودی بھارت شراکت داری اور انڈیا، مڈل ایسٹ، یورپ اکنامک کاریڈور پر اثر ڈال سکتا ہے۔