والدمیرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کاشکار تھے،آج فخر محسوس کرتے ہونگے ینگ گرلز رول ماڈل سمجھتی ہیں ،مریم

28 ستمبر ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قدامت پسند اور روایتی خاندان سے تعلق تھا،روایت شکن بن کر سامنے آئی ہوں۔حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا۔والدین سے کہتی ہوں بیٹیوں کوسپورٹ کریں،وہ آگے بڑھیں گی۔ والدمیرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کاشکار تھے۔آہستہ آہستہ سیاسی امور کو سمجھنا شروع کیا آج یقین ہے والد مجھ پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔ینگ گرلز مجھے بتاتی ہیں کہ آپ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔