وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

28 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب کے فوری بعدنیویارک سے اور جاری امدادی کاروائیوں و بحالی کے اقدامات بارے ویڈیو لنک کے ذریعے حالیہ سیلابی صورتحالامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔