ثنا میر بھی ویمنز ورلڈ کپ کے اسٹار کمنٹری پینل میں شامل

30 ستمبر ، 2025

لاہور (نیوزرپورٹر)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے تبصرہ نگاروں اور تجزیہ کاروں کا پینل تشکیل دے دیا گیا جس میں ثنا میر بھی شامل ہیں۔ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ایونٹ کے براہ راست میچز پر سابق ورلڈ کپ فاتح میل جونز، عیسیٰ گوہا، اسٹیسی این کنگ اور جولیا پرائس نمایاں تبصرہ نگاروں میں شامل ہیں۔ سابق بھارتی کپتان متھالی راج، سابق پاکستانی کپتان ثنا میر اور انجم چوپڑا بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی۔