شعیب ملک نے ثناء جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیدیا

05 اکتوبر ، 2025

کراچی(عبدالماجدبھٹی)شعیب ملک نے ثناء جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیدیا۔ثانیہ مرزا کے سابق شوہر اپنی تیسری بیوی ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر ایک بار پھر غیر ملکی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔جنگ سے خصوصی بات چیت میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہ سب بکواس ہے،الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزرہی ہے۔