کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما موسی ابو مرزوق نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مستقبل میں قائم ہونے والی خودمختار فلسطینی ریاست کو اپنا اسلحہ اور مزاحمتی نظام منتقل کر دے گی، حماس کے ایک اور رہنما نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا آغازجلد ہوگا۔قطر کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کا مستقبل ایک قومی مسئلہ ہے، جس کا فیصلہ صرف حماس نہیں کر سکتی۔ابو مرزوق نے واضح کیا کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے بنیادی خدوخال کو تسلیم کیا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد کیلئے تفصیلی مذاکرات کی ضرورت ہے۔ حماس اپنی مزاحمتی قوت، اسلحے اور امن فورس سے متعلق تمام امور پر مذاکرات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی آئندہ حکومت کو اسلحہ منتقل کیا جائے گا اور تحریک کا مؤقف ہے کہ فلسطینی عوام کا مستقبل ایک قومی سوال ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔