لاہور( این این آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہِ راست بحث کا چیلنج دیدیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپکی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب وزیراعظم کیخلاف پھپھے کٹنیوں والا بیانیہ لایا جا رہا ہے، کراچی میں کچرا اٹھانے، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ یا سولر منصوبے میں کرپشن پر بات ہو تو فورا لسانیت اور مرسو مرسو کارڈ نکال لیا جاتا ہے،جن کے اپنے گھر میں باپ بیٹے کی نہیں بنتی وہ ہمیں طعنے دیکر اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے قوم آج بھی یہ سب یاد رکھتی ہے۔انہوں نے شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں، اور جب پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تو سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔ کارکردگی پر سوال اٹھے تو صوبائیت کا کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ کارڈ سیاست نہیں بلکہ غلاظت ہے۔ جنوبی پنجاب آج بھی اندرونِ سندھ کے کسی بھی علاقے سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، لیکن پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب دشمن بیانیہ آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول، آصفہ اور پوری پیپلزپارٹی پنجاب کو مخاطب کر کے بی آئی ایس پی کا ذکر کرتی ہے، پھر بھی ڈھٹائی سے کہتی ہے کہ وہ وفاق سے بات کر رہے ہیں۔عظمی بخاری نے نے واضح کیا کہ پنجاب کے معاملات میں مداخلت بند کریں، اتنے معصوم نہ بنیں۔ وفاق اور پنجاب کو دھمکیوں اور پیڈ احتجاج کے ذریعے بلیک میل کرنا پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہیں کون جو پنجاب کو حکم دیں گے؟ اپنے مشورے اور ڈیڈ لائنز اپنی جیب میں رکھیں۔ پنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، وہ شفاف اور عوامی ہوں گے، کراچی جیسے بوگس نہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ میرا پانی میری مرضی کا نعرہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے مرسو مرسو، پانی نہ دیسو۔ آپ دن رات پانی پر مرسو مرسو کریں اور ہم سے کہیں کہ پنجاب میں پانی آپ کی مرضی سے استعمال ہو تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتی تو آج چھٹی کے دن بھی پریس کانفرنس کی ضرورت پیش نہ آتی۔ا
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔