لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقررکردہ ”کی پروفارمنس انڈیکیٹرز“ کا جائزہ لیا گیا-کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے”کے پی آئیز“میں الیکٹروبس پراجیکٹ اور فلڈ سروے بھی شامل کردیا گیا-وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کئی احکامات جاری کئے۔- کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ہسپتالوں کے اچانک وزٹ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور سروسز کے لئے ناجائز طورپر پیسے مانگنے والے عناصر پر نظر رکھی جائے۔وزیراعلی مریم نے پنجاب بھر میں میسر سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اچھا کام کررہی ہیں،صفائی میں کوتاہی یا ورک فورس کی کمی کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے -صفائی کے لئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی --وزیراعلی نے کہاکہ شہروں و دیہات کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااورنہ ہی غفلت برداشت ہے- بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی اور ”کے پی آئیز“ میں غیرنمایاں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکوکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی- متعلقہ ضلع یاشہر میں الیکٹر و بس کی دیکھ بھال، مسافروں کے لئے سہولتیں، ڈسپلن ڈی سی ”کے پی آئیز“ میں شامل ہیں -وزیراعلی ٰ نے الیکٹروبس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈقائم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنرزکو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا گیا-وزیراعلی نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے تسلسل پر برہمی کااظہار کیا-وزیراعلی مریم نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کا ٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں کا زخمی ہونا قطعی طورنا قابل برداشت ہے-