لاہور(آصف محمود بٹ ) سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے۔ ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی ۔ بھارت کے اندرونی سیاسی معاملات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا چین اور امریکہ سےمتوازی تعلقات سفارتی کامیابی، محمّد مہدی،بحری سیکورٹی پر کسی کو وہم نہیں ہونا چاہئے، این اے رضوی ، اب بھارت کے 70جہاز گرائیں گے، ایئرمارشل (ر) ساجد حبیب TTPپوری دنیا کیلئے خطرہ، ڈاکٹر نوید الہی و دیگرکا اب بھارت کے 70جہاز گرائیں گے، ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب، TTP پوری دنیا کیلیے خطرہ ، ڈاکٹر نوید الہی و دیگرکا "پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمتِ عملی" کے موضوع پرمقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینا ر سے خطاب۔ ناصرجنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے اور وہ اس کے مزموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے۔ بھارت دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔ امریکہ نے امت مسلمہ کی تمام لیڈر شپ کو مار ڈالا عراق ʼ لیبیا مصر شام کو تباہ کیا ایران پر بمباری کی پاکستان امت مسلمہ کی واحد اسلامی جوہری قوت ہے جو دشمن کو کھٹکتا ہے۔ خارجہ امور کے ماہر محمّد مہدی نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکہ کے ساتھ متوازی تعلقات سفارتی کامیابی ہے۔ تاہم اس ضمن مین بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے۔ ۔ پاکستان نیوی کے رئیر ایڈمرل (ر) این اے رضوی نے کہا کہ پاکستان جب تک گوادر کو آپریشنل نہیں کرلیتا اس وقت تک ہمارے لئے سنگین تھریٹس موجود رہیں گے۔ ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس کے 7کی بجائے 70جہاز گرائیں گے۔ ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب نے آپریشن بنیان المرصوص میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی روشنی ڈالی انہوں نے خصوصی طور پر پاک فضائیہ کی مہارت اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں بارے شرکاء کو أگاہ کیا۔ڈاکٹر نوید الہی نے کہا کہ ٹی ٹی پی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلیے خطرہ ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ خوشگواررہے۔ سلمان غنی نے کہا کہ پاک فوج نے اپناکام کر دکھایا تاہم سیاسی و معاشی میدان ابھی بہت سا کام کرنا ابھی باقی ھے ۔ میجر (ر) نیر شہزاد نے کہا کہ اللہ پاک نے پاکستان کو بھارت کے خلاف سرخرو کیا جسکی صدر ٹرمپ نے بیسیوں بار گواہی دی ہے۔