اسلام آباد(عاطف شیرازی) دل کا دورہ اور فالج شاذ و نادر ہی بغیر کسی انتباہی علامات کے ہوتے ہیں۔ 99فیصد کیسز میں مسلسل تھکاوٹ، جبڑے،بازو،سینے میں جکڑن،ہائی بلڈ پریشر، بدہضمی، کولسٹرول میں عدم توازن ابتدائی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق نے اس قدیم خیال (belief)کو چیلنج کر دیا کر دیا ہے کہ دل کا دورہ اچانک پڑتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی سے اجتناب، ورزش، پرو ایکٹو چیک اپ اور طرز زندگی میں تبدیلی بچاؤ کا سبب بن سکتا ہے یہ بیماری دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے ہر سال ایک کروڑ اس لاکھ افراد دل کی بیماری کیوجہ سے موت کا شکار ہو تے ہیں۔تحقیق میں جنوبی کوریا اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے میڈیکل پروفیسرز نے حصہ لیا۔جنہوں نے لاکھوں لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور دریافت کیا کہ 99 فیصد سے زائد افراد جو دل سے متعلقہ واقعات کا شکار ہوئے ان میں کم از کم ایک قابل شناخت خطرے کا عنصر موجود تھا جن بلند فشار خون ،بلند شوگرکولسٹرول کا عدم توازن اور تمباکو نوشی کی علامات اور تاریخ موجود تھیں۔دل کے دورے اور فالج کے زیادہ تر کیسز کی پیش گوئی اور روک تھام ممکن ہے اگر ابتدائی علامات (جیسے ہلکی تھکاوٹ، سانس کی کمی، یا غیر معمولی بلڈ پریشرکو سنجیدگی سے لیا جائے اور طرز زندگی میں تبدیلی یا علاج کے ذریعے ان پر قابو پایا جائے۔ پرو ایکٹو چیک اپ اور صحت کی نگرانی دل کی بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔