اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)اسلام آ باد کا ایک اور میگا پراجیکٹ شاہین چوک انڈر پاس سنگ بنیاد کیلئے تیار ہے۔ سی ڈی اے نے تمام ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف ملائشیا کے دورے سے واپسی پر رواں ہفتے اس ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سنگ بنیاد کی تقریب بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔سی ڈی اے نے تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے سروے مکمل کرلیا ہے۔