کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ غزہ امن مذاکرات میں حماس کی قیادت اسرائیلی حملے سے بچ جانے والے خلیل الحیا کریں گے ، حماس رہنما خلیل الحیا جنگ ختم کرنے کی کوششوں میں سرفہرست ہیں ،مصر مذاکرات سے قبل خلیل الحیا کابیان ہے کہ ہماری شہادتیں فتح کا ایندھن ہیں۔حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا، جو تین ہفتے قبل اسرائیل کے میزائل حملے میں زخمی ہوئے تھے، مصر میں ہونے والے امن مذاکرات میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔