لاہور(آصف محمود بٹ ) وفاقی حکومت کی کابینہ ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کی قانونی، ریگولیٹری، انتظامی اور عملی موثریت میں بہتری کے لیے قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 8 اکتوبر کو وزارتِ قانون و انصاف میں طلب کر لیا ہے۔ مقصد قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ ،چیف سیکریٹریز مجسٹریسی اختیارات اور ضلعی رابطہ کاری سے متعلق سفارشات پیش کرینگے ، صوبوں کو 7 اہم سوالات ارسال، ایجنڈے میں قانونی دفعات، منتخب بلدیاتی نمائندوں و انتظامی افسران میں رابطہ کاری جیسے اہم امور شامل ،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ قانون و انصاف کریں گے۔ دستاویزات کے مطابق اجلاس جو پہلے 9 اکتوبر کیلئے طے تھا، اب ایک دن قبل یعنی 8 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔