اسلام آباد (رانا غلام قادر) ملک میں آٹے کے بیس کلوتھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو روپے اضافےکےبعد دو ہزار چار سوروپے تک پہنچ گئی۔ لاڑکانہ40اورسکھر میں20کلوکاتھیلا 20 روپے تک سستا، راولپنڈی میں20کلوتھیلا 53روپے سے زائد مہنگاہوا ، کراچی اوربنوں کےشہری ملک میں سب سےزیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہیں۔قیمت 2400روپے تک پہنچ گئی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی اور بنوں میں آٹےکابیس کلوکاتھیلاایک سوروپےتک مہنگا ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی اوربنوں میں آٹےکے20 کلو تھیلےکی قیمت2 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جو اس سے قبل 2 ہزار 300 روپے تک تھی ۔ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ہفتےراولپنڈی میں آٹےکا20 کلوکاتھیلا 53 روپےسے زائد مہنگاہوا ،ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حیدرآباد،پشاور میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت2ہزار300 روپے،کوئٹہ2ہزار230 اورخضدارمیں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت2ہزار 200 روپے تک ہے۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد2 ہزار 187 روپے ، لاڑکانہ،2ہزار 160 اورراولپنڈی میں آٹے کے 20کلوتھیلےکی قیمت 2ہزار 133روپے تک ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔