ریلوے کے کرایوں میں آج سے اضافے کا اطلاق

06 اکتوبر ، 2025

لاہور (این این آئی) محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جسکا اطلاق آج سے ہوگا، یہ اضافہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرائے میں کیا گیا ہے، جو 150 سے 250 روپے تک ہے۔