کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے تھاٹ لیڈر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ پہلے پانچ میں سے ایک فرد ذہنی مریض تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ بیس فیصد ہوتا ہے اور اس وقت تین میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی دباؤ یا عارضہ کا شکار ہے ا سکا مطلب یہ ہے کہ آبادی اگر پچیس کروڑ ہے تو اس میں سے تقریباً سوا آٹھ کروڑ افراد ایسے ہیں جو اس وقت کسی نہ کسی ذہنی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں،نیند کا کم ہوجانا یا بڑھ جانا بھی اس کی علامات میں سے ہے۔ لاہور کی عدالت میں ایک دن کے اندر 454 طلاق اور خلاء کے کیس دائر ہوئے ہیں سننے والے عموماً یہی سمجھتے ہیں کہ وہ اس میں شامل نہیں ہیں یا جو لوگ اُن کے آس پاس موجود ہیں وہ بھی اُن میں شامل نہیں ہیں جبکہ یہ آٹھ کروڑ افراد آپ کے ارد گرد موجود ہیں جب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اور میں بھی اُن میں شامل ہوں۔ میر شکیل الرحمن اتنے بڑے کاز کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ایک بہت بڑی آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس کی پوری قوم کو ضرورت ہے۔ جبکہ میزبان سلیم صافی نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ذہنی امراض کے حوالے سے کم فہمی اور منفی سوچ کی بناء پر ہمارا ملک ذہنی صحت میں عالمی درجہ میں کافی نیچے ہے ۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔