سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

06 اکتوبر ، 2025

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان شکتی شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے مگر پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری کردیاہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔