شقاہرہ ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا قاہرہ ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا آغاز آج پیر کے روزمصرکے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہوگا، دنیا کی نظریں قاہرہ پرمرکوزہیں،حماس کے مذاکرات کار قاہرہ پہنچ گئے ہیں جبکہ اسرائیلی مذاکرات کار پیر کے روز پہنچیں گے،مذاکرات میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر شریک بھی ہونگے، وٹکاف ثالث کی حیثیت سے گفتگو کریں گے ، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ 90 فیصد معاملات طے ہوچکے، حماس کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیلی افواج کا انخلا آسان نہ ہوگا،قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو بمباری روکنا ہوگی، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ جنگ جاری رہے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی مکمل ہو، امید ہےقیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ جلدطے پاجائیگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر بمباری روکنے کی ہدایت کے باوجود اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری رہا ،اسرائیلی حملوں میں مزید 24فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص بھوک سے دم توڑ گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا، تو اسے مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے اور صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ امن منصوبہ قیدیوں کی رہائی سے مشروط ہے، نیتن یاہو کا کہنا تھا مجوزہ منصوبہ اس وقت تک نافذ نہیں کیا جائے گا جب تک اسرائیلی قیدیوں کی مکمل رہائی نہیں ہو جاتی۔ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے "فورم گوورا" میں خطاب کے دوران واضح کیا کہ امن منصوبے کا کوئی حصہ اس وقت تک نافذ نہیں کیا جائے گا جب تک تمام 48 قیدیوں کو اسرائیل واپس نہیں لایا جاتا۔ قاہرہ میں آج پیر سے ہونے والے اہم جنگ بندی مذاکرات میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر شریک بھی ہونگے، مقصد جنگ بندی اور دیرپا امن کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس نے ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ امریکا کی جانب سے اسٹیو وٹکاف قومی ثالث کی حیثیت سے گفتگو کریں گے اور ان کے ہمراہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی ہوں گے۔ مذاکرات کا اہم مقصد جنگ بندی کا فریم ورک تیار کرنا، انسانی امداد کی رسد، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی بحالی کے لائحہ عمل پر اتفاق کرنا ہے۔ اس مرحلے پر دونوں فریق مختلف معاملات پر اختلافات رکھتے ہیں، جن میں حدود، فوجی کارروائیوں کا سلسلہ، اور بین الاقوامی نگرانی شامل ہیں۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو وہ ایک بین الاقوامی دباؤ سے ملنے والی راہ ہموار کریں گے تاکہ غزہ میں پائیدار امن کی راہ کھل سکے۔ آغاز آج پیر کے روزمصرکے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہوگا، دنیا کی نظریں قاہرہ پرمرکوزہیں،حماس کے مذاکرات کار قاہرہ پہنچ گئے ہیں جبکہ اسرائیلی مذاکرات کار پیر کے روز پہنچیں گے،مذاکرات میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر شریک بھی ہونگے، وٹکاف ثالث کی حیثیت سے گفتگو کریں گے ، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ 90 فیصد معاملات طے ہوچکے، حماس کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیلی افواج کا انخلا آسان نہ ہوگا،قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو بمباری روکنا ہوگی، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ جنگ جاری رہے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی مکمل ہو، امید ہےقیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ جلدطے پاجائیگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر بمباری روکنے کی ہدایت کے باوجود اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری رہا ،اسرائیلی حملوں میں مزید 24فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص بھوک سے دم توڑ گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا، تو اسے مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے اور صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ امن منصوبہ قیدیوں کی رہائی سے مشروط ہے، نیتن یاہو کا کہنا تھا مجوزہ منصوبہ اس وقت تک نافذ نہیں کیا جائے گا جب تک اسرائیلی قیدیوں کی مکمل رہائی نہیں ہو جاتی۔ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے "فورم گوورا" میں خطاب کے دوران واضح کیا کہ امن منصوبے کا کوئی حصہ اس وقت تک نافذ نہیں کیا جائے گا جب تک تمام 48 قیدیوں کو اسرائیل واپس نہیں لایا جاتا۔ قاہرہ میں آج پیر سے ہونے والے اہم جنگ بندی مذاکرات میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر شریک بھی ہونگے، مقصد جنگ بندی اور دیرپا امن کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس نے ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...