کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما موسی ابو مرزوق نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مستقبل میں قائم ہونے والی خودمختار فلسطینی ریاست کو اپنا اسلحہ اور مزاحمتی نظام منتقل کر دے گی، حماس کے ایک اور رہنما نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا آغازجلد ہوگا۔قطر کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کا مستقبل ایک قومی مسئلہ ہے، جس کا فیصلہ صرف حماس نہیں کر سکتی۔ابو مرزوق نے واضح کیا کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے بنیادی خدوخال کو تسلیم کیا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد کے لیے تفصیلی مذاکرات کی ضرورت ہے۔ حماس اپنی مزاحمتی قوت، اسلحے اور امن فورس سے متعلق تمام امور پر مذاکرات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی آئندہ حکومت کو اسلحہ منتقل کیا جائے گا اور تحریک کا مؤقف ہے کہ فلسطینی عوام کا مستقبل ایک قومی سوال ہے، جس پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے۔ غزہ کی انتظامیہ کو آزاد فلسطینی شخصیات کے حوالے کرنے پر قومی اتفاق موجود ہے۔حماس نے اس منصوبے کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، لاشوں کی حوالگی اور غزہ کی انتظامیہ کی منتقلی پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم تحریک نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق سے متعلق فیصلے تمام قومی دھڑوں کی مشاورت اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے جائیں گے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...