اسلام آباد ( ر انا غلام قادر)ملک میں آٹےکےبیس کلوتھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو روپےاضافےکےبعد دو ہزار چار سوروپے تک پہنچ گئی۔لاڑکانہ40اورسکھر میں20کلوکاتھیلا 20روپےتک سستا ،راولپنڈی میں20 کلوتھیلا 53 روپےسے زائد مہنگاہوا ، کراچی اوربنوں کےشہری ملک میں سب سےزیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہیں۔قیمت 2400روپے تک پہنچ گئی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی اور بنوں میں آٹےکابیس کلوکاتھیلاایک سوروپےتک مہنگا ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی اوربنوں میں آٹےکے20 کلو تھیلےکی قیمت2 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جو اس سے قبل 2 ہزار 300 روپے تک تھی ۔ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ہفتےراولپنڈی میں آٹےکا20 کلوکاتھیلا 53 روپےسے زائد مہنگاہوا-ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حیدرآباد،پشاور میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت2ہزار300 روپے،کوئٹہ2ہزار230 اورخضدارمیں آٹےکے20 کلو تھیلےکی قیمت2ہزار 200 روپے تک ہے-دستاویز کے مطابق اسلام آباد2 ہزار187روپے،لاڑکانہ،2ہزار 160 اور راولپنڈی میں آٹےکے20کلوتھیلےکی قیمت 2ہزار 133روپے تک ہے-اسی طرح سیالکوٹ 2ہزار67روپےجبکہ سکھراور بہاولپورمیں آٹےکا20 کلوتھیلا2ہزار 40 روپےتک ہے،گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار 930 روپے تک ہے-دستاویز کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں آٹے کا20 کلوکا تھیلا ایک ہزار810روپے تک ہے-ادارہ شماریات کی دستاویز کےمطابق گذشتہ ایک ہفتے میں لاڑکانہ 40 اورسکھر میں آٹےکا20کلوکاتھیلا 20روپے تک سستا بھی ہوا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...