اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی اور پاکستان کی کارکردگی دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ،پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے،صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔گزشتہ 15 ماہ (جون 2024 سے ستمبر 2025 تک) میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری آئی،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔اس کے برعکس جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور اور دیگر ممالک میں بہتری بہت کم رہی جبکہ مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں خطرات مزید بڑھے ہیں،یہ بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے،اس کے اہم عوامل میں معاشی استحکام،ڈھانچہ جاتی اصلاحات،قرضوں کی بروقت ادائیگی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں (ایس اینڈ پی،فج،موڈیز) کی مثبت درجہ بندیاں شامل ہیں جو سرمایہ کاروں کے لیے پیغام ہیں کہ پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خدشات سے نکل کر ایک مستحکم، پُراعتماد اور اصلاحات پر گامزن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...