کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے تھاٹ لیڈر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ پہلے پانچ میں سے ایک فرد ذہنی مریض تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ بیس فیصد ہوتا ہے اور اس وقت تین میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی دباؤ یا عارضہ کا شکار ہے ا سکا مطلب یہ ہے کہ آبادی اگر پچیس کروڑ ہے تو اس میں سے تقریباً سوا آٹھ کروڑ افراد ایسے ہیں جو اس وقت کسی نہ کسی ذہنی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں،نیند کا کم ہوجانا یا بڑھ جانا بھی اس کی علامات میں سے ہے۔ لاہور کی عدالت میں ایک دن کے اندر 454 طلاق اور خلاء کے کیس دائر ہوئے ہیں سننے والے عموماً یہی سمجھتے ہیں کہ وہ اس میں شامل نہیں ہیں یا جو لوگ اُن کے آس پاس موجود ہیں وہ بھی اُن میں شامل نہیں ہیں جبکہ یہ آٹھ کروڑ افراد آپ کے ارد گرد موجود ہیں جب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اور میں بھی اُن میں شامل ہوں۔ میر شکیل الرحمن اتنے بڑے کاز کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ایک بہت بڑی آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس کی پوری قوم کو ضرورت ہے۔ جبکہ میزبان سلیم صافی نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ذہنی امراض کے حوالے سے کم فہمی اور منفی سوچ کی بناء پر ہمارا ملک ذہنی صحت میں عالمی درجہ میں کافی نیچے ہے اس حوالے سے میر خلیل الرحمن فاؤنڈیشن اور جنگ جیو میڈیا گروپ نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے تعاون سے پہلی بار قومی سطح پر ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس کو ”مل کر“ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ سید قاسم علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پچھلے چار پانچ سالوں میں بہت تیزی سے بڑھے ہیں۔ اس کی ایک اہم علامت یہ ہے کہ جو بھی متاثرہ شخص ہے اس کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔ لاہور کی کورٹس میں ایک دن کے اندر 454 طلاق اور خلاء کے کیس دائر ہوئے ہیں اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر شادیوں پر پڑ رہا ہے۔ نیند کا کم ہوجانا یا بڑھ جانا بھی اس کی علامات میں سے ہے اور چوتھی چیز آپ کی سیکھنے کی صلاحیت بھی پیچھے رہ جاتی ہے اور سب سے اہم چیز اس شخصیت کے رویہ میں پڑتی ہے وہ تنہائی پسند ہوجاتے ہیں سماجی طور پر ایکٹو نہیں رہ پاتے۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے ایک پروگرام آپ کے ساتھ خودکشی کے موضوع پر کیا تھا جسے بہت سراہا گیا رانا ثناء اللہ نے باقاعدہ آپ کے پروگرام اور مجھے سراہا تھا ۔ ذہنی دباؤ زیادہ تر جوانوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے ٹین ایجر وغیرہ اس وقت پنجاب میں جو نویں جماعت کا بچہ انتہائی مشکل میں چونکہ ان کے کورس کا لیول انٹرمیڈیٹ والا ہے اور میں نہیں جانتا گورنمنٹ کو کون گائیڈ کر رہا ہے اسی طرح غیر ضروری ذہنی دباؤ کسی نہ کسی شکل میں ہر شخص پر موجود ہے۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ ایک بڑی وجہ غربت ہے اور شعور کی کمی بھی ہے ۔پاکستان کی آبادی میں آٹھ کروڑ سے زائد افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں۔ انسان ذاتی انا کی بناء پر یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ وہ ذہنی مرض کا شکار ہے ذہنی امراض کا شکار افراد کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ایسے افراد کے تعلقات اور گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے خودکشی کا رحجان زیادہ تر نوجوان میں بڑھ رہ اہے جس کی بڑی وجہ معاشرے میں غیر یقنی صورتحال کا بڑھ جانا بھی شامل ہے دیگر وجوہات میں غیر ضروری بوجھ غربت میں اضافہ اور شعور کی کمی ہے ۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...