کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود علاقے کو خالی کرنے سے انکار کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کلی آدم زئی کورکی کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو علاقے سے جانے کی اپیل کی، مگر دہشت گردوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کرتے رہے۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوئے۔مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کو کسی صورت دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔مقامی افراد نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام پر فتن الہندوستان کا اصل چہرہ اب واضح ہو چکا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور مقامی روایات پامال کرنے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس فتنے کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ بلوچ اقدار سے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...